جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی باکسر عامر خان اہل خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے لگے

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو( آن لائن )پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان گذشتہ دنوں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ ہونے والے تنازع اور بعدازاں تعلقات کی بحالی کے بعد اہل خانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم اور صاحبزادی لامائسہ کے ساتھ سان فرانسسکو میں سیروتفریح اور شاپنگ کی اور اس موقع کی ایک تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

تصویر میں عامر کو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ نہایت خوش و خرم دیکھا جاسکتا ہے، لیکن جس چیز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کی، وہ ان کی بیٹی کے سرخ ہونٹ تھے۔اس حوالے سے تصویر کے کیپشن میں عامر خان نے لکھا، ’لامائسہ نے لپ اسٹک خریدی اور بغیر بتائے لگا بھی لی‘۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کی معصومانہ شرارت کو اس کے لیے ‘مشکل کا سبب’ بھی قرار دے ڈالا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس باکسر عامر اور ان کی اہلیہ کے درمیان غلط فہمیوں کے باعث ان کی ازدواجی زندگی کافی متاثر رہی تھی، جس کی خبریں میڈیا پر خوب گردش چلی تھیں۔بعد ازاں عامر خان نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے اور فریال کے درمیان معاملات حل ہوگئے ہیں اور وہ سال کا اختتام اچھا کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…