ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

جاپان کی اسپیڈ اسکیٹر نے سرمائی اولمپک میں تاریخ رقم کر دی

datetime 19  فروری‬‮  2018 |

ٹوکیو (این این آئی)جاپان کی اسپیڈ اسکیٹر نے سرمائی اولمپک میں تاریخ رقم کر دی ٗنائو کودیرا نے 500میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کا گولڈ میڈل ریکارڈ ٹائم میں اپنے نام کیا، ساتھ ہی وہ اسکیٹنگ کے انفرادی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی جاپانی خاتون بھی بن گئیں، یوکرین کے اولکسیندر ابرامنکو نے فری اسٹائل اسکینگ میں پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ۔جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس کے ویمنز کے اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیا ریکارڈ بن گیا۔

جاپان کی نائو کودیرا نے ریکارڈ36 اعشاریہ نو چار سکینڈز میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا، وہ جاپان کیلئے اسکیٹنگ کے انفرادی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی خاتون بھی بن گئیں۔بائی تھلون کے 15 کلومیٹر ماس اسٹارٹ مقابلے میں فرانس اور جرمنی کے ایتھلیٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہواجس میں فرانس کے مارٹن نے ایک لمحے کے فرق سے گولڈ میڈل جیت لیا۔مینز فری اسٹائل اسکیئنگ کے ایرئیل ایونٹ میں ایتھلیٹس نے دلکش کرتب دکھائے ٗکچھ کھلاڑی اپنا بیلنس برقرار رکھنے میں ناکام بھی رہے لیکن یوکرائن کے اولکسیند ابرامنکونے طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔میڈلز ٹیبل پر ناروے نے جرمنی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ، جس نے نو گولڈ سمیت 26 میڈلز جیت لیے ہیں ٗ جرمنی کے نوگولڈ سمیت 18 میڈلز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…