بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

باکسر عامر خان کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا، ماڈل نے باکسر پر الزام لگا دیا

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

لندن(آئی این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے سوشل میڈیا پر ہونے والے سنگین جھگڑے اور طلاق کے اعلان کے باعث کافی عرصے تک دنیا کی نظروں میں رہے۔ ایک طرف عامر خان نے اہلیہ پر بدچلنی کا الزام لگایا تو دوسری طرف کئی خواتین نے خود سابق عالمی چیمپئن کی بے راہروی کے قصے بھی دنیا کے سامنے بیان کیے ۔اب ایک اور ماڈل ایسے ہی الزام کے ساتھ سامنے آ گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27سالہ دیشا عبدالغنی نے بتایا کہ جب فریال مخدوم حاملہ ہوئی تو عامر خان نے میرے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کی کوشش کی اور کئی مرتبہ میرے حسن کی تعریفیں کرتے ہوئے ملنے کیلئے کہا،عامر نے ایک بار مجھے کہا کہ تم بہت کیوٹ ہو ، میں تمہاری آواز اور ہونٹوں پر مرتا ہوں،جب اسکا اپنی اہلیہ کیساتھ جھگڑا چل رہا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ میں نیویارک سے سان فرانسسکو اسے ملنے کیلئے آو ں جہاں وہ ٹریننگ بیس میں موجود تھا،وہ مجھے بلاوجہ فون کر کے کہتا کہ میں تمہاری خوبصورت آواز سننا چاہتا ہوں۔دیشا کے مطابق اسکی یہ باتیں میرے لیے بہت حیران کن تھیں اور عجیب لگتی تھیں کیونکہ وہ شادی شدہ ہو کر میرے ساتھ تعلق استوار کرنیکی کوشش کر رہا تھا۔ ہماری سوشل میڈیا پر بات شروع ہوئی تو اس نے اپنی ایک پوسٹ کا ٹائٹل حلال کرسمس رکھا ، میں نے اسے پیغام بھیجا لیکن مجھے توقع نہیں تھی کہ اس کی طرف سے ایسا جواب آئیگا اور وہ تعلق استوار کرنیکی ضد کرنے لگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…