پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رنگنا ہیراتھ نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر پور (این این آئی)سری لنکن آف اسپنر رنگنا ہیراتھ نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو ٹیسٹ وکٹوں میں پیچھے چھوڑ دیا۔رنگنا ہیراتھ نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تیج الاسلام کی وکٹ حاصل کی تو یہ نا صرف آئی لینڈرز کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف میچ میں 215 رنز کی فتح کا سبب بنی بلکہ یہ لنکن اسپنر کا ٹیسٹ کرکٹ میں 415 واں شکار تھا۔

اس طرح رنگنا ہیراتھ نے نا صرف وسیم اکرم کا 414 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ہندسہ عبور کیا بلکہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے بالر بھی بن گئے۔اس سے قبل ہیراتھ 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 14 ویں اور ٹیسٹ کرکٹ کے پانچویں اسپنر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔رنگنا ہیراتھ بائیں ہاتھ سے یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے اسپنر ہیں۔ ہیراتھ سے قبل سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے بولر کا اعزاز نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری کو حاصل تھا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 362 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکن کپتان دنیش چندیمل کا کہنا ہے کہ ہیراتھ ایک چالاک بوڑی لومڑی کی طرح ہیں، وہ جو چاہتے ہیں کر لیتے ہیں، وہ ہماری ٹیم کا ایک بڑا اثاثہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…