جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

سوئٹزر لینڈ میں شاہد آفریدی نے تحریک انصاف کے کارکن کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، شائقین کرکٹ ششدر

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ مور ٹیز (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی جو کرکٹ میں اپنے جارحانہ انداز کی بدولت پاکستان سمیت دنیا کے تمام شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرتے ہیں، میچ کے بعد تحریک انصاف کے ایک کارکن نے تحریک انصاف کی ٹوپی پہن رکھی تھی اس

نے آٹو گراف لینے کے لیے ٹوپی آگے کی مگر شاہد آفریدی نے اسے نظرانداز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی برف کے میدان پر ہونے والے دو میچوں کی سیریز کھیلنے سوئٹزر لینڈ گئے جہاں شاہد آفریدی کے ساتھ پاکستانیوں سمیت دوسرے ملکوں کے کھلاڑی بھی موجود تھے، یہ دو میچوں کی سیریز شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو ہرا کر اپنے نام کی، میچ کے اختتام پر جب شاہد آفریدی مداحوں سے ملنے کے لیے ان کے پاس آئے تو انہوں نے شاہد آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیے۔ شاہد آفریدی کے ان مداحوں میں ایک پاکستانی نوجوان بھی تھا جس نے تحریک انصاف کی ٹوپی سر پر سجا رکھی تھی اس نے شاہد آفریدی کو تحریک انصاف کی ٹوپی پر آٹو گراف دینے کے لیے ٹوپی آگے کی مگر شاہد آفریدی نے نظروں کے سامنے ہوتے ہوئے بھی اسے نظرانداز کر دیا اور وہاں موجود ایک شخص کے بلے پر آٹو گراف دیا اور اس موقع پر ایک شخص نے پاکستانی جھنڈا اٹھا رکھا تھا اس پر بھی انہوں نے آٹو گراف دیے اور آگے بڑھ گئے۔ ان کی یہ ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر وائرل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…