پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

کبھی یوں بھی ہوتا ہے، گوگل ٹرانسلیٹرنے نارویجن ٹیم کو شرمندہ کروا دیا، 15000انڈے خرید لئے

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیول(آئی این پی)گوگل ٹرانسلیٹر سے کیے گئے ترجمے پر بھروسہ کیا جائے تو کئی مرتبہ شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے۔ جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک مقابلوں میں شریک ناروے کی ٹیم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔غلطی سے زیادہ انڈے خریدنے کا یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا تھا، لیکن بین الاقوامی میڈیا میں یہ خبر اب سامنے آئی ہے۔کھلاڑیوں کو کچھ اضافی پروٹین فراہم کرنے کے لیے

اولمپک ٹیم نے سوچا کہ انہیں ناشتے میں زیادہ انڈے کھانے چاہییں۔ اسی خواہش کے تحت ٹیم کی انتظامیہ نے پندرہ سو انڈے آرڈر کیے۔ لیکن آرڈر مقامی زبان میں کرنا تھا اور انہیں کورین زبان نہیں آتی تھی۔ اسی لیے انہوں نے گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے ترجمہ کر کے آرڈر دے دیا۔لیکن ناروے ٹیم کے شیف اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے پاس کئی ہزاروں انڈے پہنچا دیے گئے۔ سرمائی اولمپک میں شریک ناروے کی ٹیم در اصل پندرہ سو انڈے خریدنا چاہتی تھی لیکن غلط ترجمے کے باعث انہوں نے پندرہ ہزار انڈے آرڈر کر دیے تھے۔نارویجیئن ٹیم کے شیف ٹورے اویربو کا کہنا تھا، ایسا غلط ترجمے کے باعث پیدا ہونے والی غلط فہمی کا نتیجہ ہے، ہم نے پندرہ سو انڈے خریدنے تھے لیکن ایک اضافی صفر کے باعث ہم نے پندرہ ہزار انڈے خرید لیے۔ٹیم کے ہیڈ شیف سے پوچھا گیا اب اضافی انڈوں کا کیا کیا جائے گا تو ان کا کہنا تھا، میرا خیال ہے انہیں کھایا جائے گا، یا پھر انہیں واپس بھی کیا جا سکتا ہے، فی الحال مجھے کچھ معلوم نہیں، لیکن یہ کوئی ایسا بڑا مسئلہ بھی نہیں ہے۔ناروے کی سرمائی اولمپک میں شامل دستے میں مجموعی طور پر 121 ایتھلیٹس اور آفیشیلز شامل ہیں۔ سترہ روزہ ایونٹ کے دوران پندرہ ہزار انڈے کھانے پڑے تو دستے میں شامل ہر رکن کو ہر روز 124 انڈے کھانے پڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…