پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سوئٹزرلینڈ میں برف پر کرکٹ،آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سوئٹزرلینڈ میں برف پر ہوا کرکٹ کا بڑا مقابلہ جس میں شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔برف پوش سوئس ایلپس میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شعیب اختر، شاہد آفریدی، جیک کیلس، وریندر سہواگ، عبدالرزاق، لاستھ ملنگا اور گریم اسمتھ سمیت کئی ستارے ایکشن میں دکھائی دیے۔دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بوم بوم آفریدی کی ٹیم رائلز نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

ڈائمنڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 165 رنز بنائے جس میں کپتان سہواگ کے 31 گیندوں پر جارحانہ 62 رنز اور اینڈریو سائمنڈز کے برق رفتار 40 رنز بھی شامل تھے۔رائلز کی جانب سے عبدالرزاق نے چار، شعیب اختر نے دو اور آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں رائلز کی ٹیم نے 15.2 اوور میں ہدف حاصل کرلیا جس میں اویس شاہ نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔میچ سے قبل وہاں موجود کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں۔سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…