منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی بورڈ کی تھپکی سے سری لنکا کاپریمیئرلیگ دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آئی این پی)بھارتی کر کٹ بورڈ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد سری لنکاکر کٹ بورڈ نے سری لنکن پریمیئرلیگ دوبارہ شروع کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے سری لنکا کو اس چارملکی ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کا صلہ سری لنکا کو بھاری اسپانسرز اور ستمبرمیں متوقع سری لنکن پریمیئرلیگ میںاپنے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دینے کا وعدہ کرکے دیدیا ہے۔

بھارتی بورڈ سری لنکا کے ساتھ کئے گئے وعدے سے نہ مکرا تو آئی پی ایل کے بعد سری لنکن پریمیئرلیگ محض دوسری لیگ ہوگی جس میں بھارتی کرکٹرزایکشن میں دکھائی دیں گے۔بھارتی بورڈ کی تھپکی مل جانے کے بعد سری لنکا کو چھ سے اٹھارہ مارچ تک کولمبومیںکھیلی جانیوالی ٹرائی سیریزمیں ریکارڈ آمدن ہونے کی توقع ہے جس سے سری لنکن پریمیئرلیگ کیلئے بھی فنڈ اکٹھا ہوجائے گا۔سری لنکن کرکٹ بورڈکو یقین ہے کہ یہ ملکی تاریخ کاسب سے کمائوٹورنامنٹ ہوگا۔چھ سے اٹھارہ مارچ تک کولمبومیں سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ٹرائی سیریز میں میزبان بورڈکو 6.5ملین ڈالرز نشریاتی حقوق کی مد میں ملنے کی توقع ہے ۔سری لنکن بورڈ نے مذکورہ ٹورنامنٹ سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے انٹرنیشنل اسپورٹس ایجنسی لگردیراسپورٹس سے معائدہ کرلیاہے جس کے ساتھ کئی بڑی بھارتی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تھیلانگا سماتھی پالا کا کہناہے کہ یہ ٹورنامنٹ سامعین کی ریکارڈتعداد کو متوجہ کرنے کا سبب بنے گا اور یہ سری لنکن تاریخ کا سب سے منافع بخش کرکٹ ٹورنامنٹ ثابت ہوگا۔کولمبو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تھیلانگا سماتھی پالا کا کہناتھاکہ گزشتہ پندرہ ،بیس سالوں سے ہم کسی ٹورنامنٹ کے تمام حقوق ایک ہی کمپنی کو دیتے آرہے ہیں جس میں ٹی وی رائٹس،مارکیٹنگ رائٹس سمیت سب کچھ شامل ہوتا تھا لیکن ہم نے دیگر اسپانسرشپ اور ڈیجیٹل اسپانسرشپ کو الگ الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرائی سیریزسے متوقع ریکارڈ آمدن سے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سری لنکن پریمیئرلیگ کے دوبارہ اجرا کی امیدیں بھی وابستہ کرلی ہیں ۔جن کا کہناہے کہ ہم ستمبرمیں پانچ یا چھ فرنچائزڈٹیموں پرمشتمل لیگ دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں اور بھارت نے اپنے کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شرکت کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے جس سے اس بار لیگ کا کامیاب ہونا یقینی ہوجائے گا۔سری لنکن کرکٹ چیف تھیلانگا سماتھی پالا کا کہناتھا کہ خطے میں ہم واحد ملک ہیں جس کی لیگ نہیں ہے لیکن اب ہم بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ہماری بھرپورکوشش ہے کہ اس بار ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیںاور حقیقی و بڑے اسپانسرزلائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…