پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شرجیل ٗخالد لطیف کی کمی محسوس نہیں ہوگی ٗسعیداجمل

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے پاکستان سپرلیگ 2018 میں ان کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو پابندی کے شکار مرکزی بلے بازوں شرجیل خان اور خالد لطیف کی کمی کے تاثر کو رد کردیا ہے۔ ایک انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی اور موجودہ اسپن باؤلنگ کوچ سعید اجمل نے کہا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کی کمی بالکل بھی محسوس نہیں کی جائے گی۔

دونوں بلے بازوں کی سزا پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جوکچھ انھوں نے کیا ہے میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔سعید اجمل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹرافی کی امیدوار گردانتے ہوئے مداحوں کو یاد دلایا ہے کہ ٹیم ایک مرتبہ چمپئن ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے سیزن میں سیمی فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔سعید اجمل نے اپنے کوچنگ کیریئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت کرکٹر میری کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اب میں کوچنگ میں اپنا نام بنانا چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن میں چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس میں سعید اجمل بطور کھلاڑی شامل تھے جبکہ شرجیل خان کی کارکردگی مثالی رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…