پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کا جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والا انجینئر گرفتار

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بھارت میں سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے جعلی ٹویٹر اکانٹ بنانے والے سافٹ ویئر انجینئر کو گرفتار کرلیا گیا۔سچن ٹنڈولکر اور ان کی بیٹی سارہ کی زندگی کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ چند روز قبل سارہ سے محبت کے دعویدار اور اسے فون پر اغوا کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا ابھی اس معاملے کو ختم ہوئے چند روز ہی گزرے ہوں گے کہ ایک اور پریشانی کھڑی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کے نام سے جعلی ٹویٹر اکانٹ بنانے والیسافٹ ویئر انجنئر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ دراصل 2017 کا ہے، اس شخص نے سارہ کے نام سے فرضی اکانٹ بناکر بھارتی سیاسی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے لیڈر شرد پوار کے خلاف توہین اور ہتک آمیز تبصرے کیے تھے۔معاملہ سامنے آنے کے بعد سچن ٹنڈولکر کے پرسنل اسسٹنٹ نے ممبئی کی سائبر پولیس میں سارہ کے نام سے فرضی اکانٹ بنانے والے شخص کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جس وقت جعلی اکانٹ سے تبصرے کیے گئے اس وقت سارہ اپنی تعلیم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھیں۔سائبر پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے بعد جعلی اکانٹ بنانے والے 39سالہ شخص نتن سیشود کو تعزیرات ہند کے اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ اس کے قبضے سے لیپ ٹاپ، دو موبائل فونز، راٹراور کمپیوٹر سے متعلق دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرضی اکانٹ موبائل فون سے بنایا گیا ہے جس میں سارہ کی تصویر بھی استعمال کی گئی ہے پولیس موبائل نمبر اور آئی پی ایڈریس کے ذریعے ہی اس شخص تک پہنچی ہے۔سافٹ ویئر انجنئر نتن کو پولیس نے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا تھا جہاں اس کے وکیل کا کہنا تھا کہ نتن بے قصور ہے اسے پھنسایا گیا ہے، میرے موکل نے سیکنڈ ہینڈ لیپ ٹاپ خریدا ہے،ہوسکتا ہے اس سے پہلے جو یہ لیپ ٹاپ استعمال کرتا ہو اس نے سارہ ٹنڈولکر کے نام سے فرضی اکانٹ بنایا ہو۔ عدالت نے دونوں جانب کا موقف سننے کے بعد سافٹ ویئر انجنئر نتن کو 9 فروری تک پولیس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…