منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چٹاگانگ کی وکٹ اوسط سے بھی کم درجے کی ہے،آئی سی سی

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے وینیو ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ کی وکٹ کو اوسط سے بھی کم درجے کی قرار دیا ہے۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا اور میچ میں دونوں ٹیموں نے 1533 رنز بنائے تھے، یہ بنگلہ دیشی سرزمین پر کسی بھی ٹیسٹ کا دوسرا بڑا سکور ہے ۔

اتفاق کی بات یہ ہے کہ انہی دو ٹیموں کے درمیان اسی وکٹ پر ٹیسٹ میچ کا بڑا سکور بھی بنا تھا، 2014 میں چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان 1589 رنز بنے تھے۔آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ چٹاگانگ کی پچ اوسط سے بھی نیچے تھی، نئی گیند اور فاسٹ باؤلرز کیلئے کوئی سیم موومنٹ نہیں تھی، سست پچ نہ ہونے کی وجہ سے سپنرز بھی کامیاب نہ ہو سکے، اس کے علاوہ پورے میچ میں باؤنس کی بھی کمی رہی۔ آئی سی سی نے چٹاگانگ کی پچ کو اوسط سے بھی کم درجے کی قرار دیتے ہوئے اسے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…