پیرس(آئی این پی ) فرنچ فٹبال لیگ کے اہم میچ میں ریفری کی حرکت پر ڈسپلنری کمیٹی نے ایکشن لے لیا، کھلاڑی کو گرانے اور ریڈ کارڈ دکھانے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی، لیگ کے ڈسپلنری کمیٹی کے مطابق ریفری کی 14 جنوری کو کی جانے والی حرکت ناقابل معافی جرم ہے۔فرنچ فٹبال لیگ میں ریفری نے کیا کھیل سے کھیلواڑ، میچ کے دوران کھلاڑی غلطی سے ٹکرایا
تو چیپرون غصے میں آپے سے باہر ہوگئے ،پہلے کھلاڑی کو گرایا پھر ریڈ کارڈ دکھا دیا۔فرنچ فٹبال لیگ نے میچ کے فورا بعد واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے ریفری کو معطل کردیا۔فرنچ لیگ کے ڈسپلنری کمیٹی نے 6 ماہ کی پابندی عائد کردی۔چیپرون چار سومیچز میں ریفری کی فرائض انجام دے چکے ہیں سیزن کے آغاز سے قبل ہی انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔