جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

باکسر عامر خان بیوی کی توہین پر کینیڈین باکسر پر ٹوٹ پڑے،ویڈیو وائرل

datetime 31  جنوری‬‮  2018 |

لندن( آن لائن) پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے ان کی بیوی فریال مخدوم اور نجی زندگی کے بارے میں شرمناک بات کہنے پر پریس کانفرنس کے دوران سب کے سامنے کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے منہ پر پانی کا گلاس دے مارا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بد ھ کو باکسر عامر خان اور ان کے حریف باکسر فل لو گریکو کے درمیان ایک پریس کانفرنس کے دوران اس وقت بدمزگی ہوگئی جب گریکو نے سب کے سامنے نہ صرف

عامر خان کی نجی زندگی کے بارے میں بولنا شروع کردیا بلکہ ان کی بیوی فریال مخدوم اور اینتھنی جوشوا کے تعلقات کے بارے میں بھی نازیباکلمات کہنے شروع کردئیے۔ پہلے تو عامر خان گریکو کی بات پر مسکراتے رہے تاہم جب معاملہ ان کی برداشت سے باہر ہوگیا تو انہوں نے ٹیبل پر رکھا ہوا پانی کا گلاس گریکو کے منہ پر دے مارا۔باکسر عامر خان تقریباً 2 سال بعد ایک بار پھر رنگ میں اتر رہے ہیں اور ان کی پہلی فائٹ 33 سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے ساتھ 21 اپریل کو ہوگی۔ دونوں اسی حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں شریک تھے جب گریکو نے عامر خان کی نجی زندگی کو نشانہ بنانا شروع کردیاجسے سن کر عامر خان سخت اشتعال میں آگئے اور سامنے رکھا پانی کا گلاس گریکو کے منہ پر دے مارا جس کے جواب میں گریکو نے عامر خان پر حملہ کردیا۔تاہم موقعے پر موجود دیگر افراد اور پروموٹرز نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا اس طرح یہ لڑائی مزید بڑھنے سے پہلے رک گئی۔ دونوں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واضح گزشتہ برس عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنی گھریلو زندگی اور تنازعات کے باعث ساراسال خبروں کی زینت بنے رہے تھے۔ فریال مخدوم نے عامر خان کے گھروالوں پر الزام لگایا تھا کہ ان کے سسرالیوں اک رویہ ان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے بعد ازاں عامر خان نے فریال کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے واپس لیتے ہوئے انہوں نے سب کچھ ٹھیک ہونے کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…