پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہماری ترجیح پاکستان سپر لیگ ہے،ویسٹ انڈیز کے 4نامور کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ کوالیفائرکھیلنے سے انکارکردیا،نام سامنے آگئے

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا (این این آئی) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے 2019 ورلڈ کپ کے کوالیفائر کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے اور نامور ویسٹ انڈین اسٹارز نے اپنے ملک کی نمائندگی کے بجائے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔گزشتہ چار سال میں ناقص کارکردگی کے سبب ویسٹ انڈین ٹیم کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کی خفت کا سامنا کرنا پڑا جہاں وہ چار سے 25 مارچ تک دس ملکی ورلڈ کوالیفائرز میں شرکت کرے گی۔ویسٹ انڈیز کے چیئرمین آف سلیکٹرز کورٹنی براؤن نے

کوالیفائرز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن محمد، دویندرا بشو، کارلوس بریتھ ویٹ، شیلڈن کوٹریل، کرس گیل، شیمرون ہٹمیئر، شے ہوپ، ایون لوئس، نکیتا ملر، ایشلے نرس، روومین پاول، کیماروچ، مارلن سیمیولز اور کیسرک ولیمز شامل ہیں ۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم نے چند نامور کھلاڑیوں سے کوالیفائرز کھیلنے کیلئے رابطہ کیا اور ہم کرس گیل اور مارلن سیمیولز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری درخواست کو قبول کر لیا۔تاہم کیرون پولارڈ، سنیل نارائن، ڈیرن براوو اور آندرے رسل نے ویسٹ انڈین بورڈ کی پیشکش کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ ان کی ترجیح پاکستان سپر لیگ کھیلنا ہے۔بورڈ نے ڈیوین براوو سے رابطہ نہیں کیا کیونکہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اب وہ ویسٹ انڈیز کیلئے کرکٹ کھیلنے کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان ایک عرصے سے مالی تنازع چل رہا ہے اور دونوں ہی جانب سے سرد مہری کے سبب یہ معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے اور بورڈ نے سینئر کھلاڑیوں کے سخت رویے کے سبب انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…