ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

میرا اپنا قدرتی سٹائل ہے،وسیم اوروقار میرے آئیڈیل ہیں، شاہین آفریدی

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(سی پی پی) بوم بوم آفریدی کے بعد ایک اور آفریدی پاکستان کرکٹ میں دھوم مچانے لگا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے اور سٹارک کے بولنگ ایکشن میں مماثلت کی جارہی ہے تاہم میں کسی کی نقل نہیں کررہا بلکہ میرا اپنا قدرتی سٹائل ہے، وسیم اکرم اور وقاریونس میرے آئیڈیل ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ میرا اپنا قدرتی اسٹائل ہے۔

میں نہیں سمجھتا کہ میرے اوراسٹارک کے بولنگ ایکشن میں مماثلت ہے لیکن لوگ انٹرنیٹ پر اس طرح کے موازنے کررہے ہیں میں کسی کی نقالی کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ساڑھے 6 فٹ کی قامت رکھنے والے شاہین کے بڑے بھائی ریاض آفریدی ٹیسٹ کھیل چکے تاہم اس وقت وہ محض 4 سال کے تھے،ان کے بھائی ریاض کو کیریئر میں دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع نہیں مل پایا۔شاہین نے کہا کہ انھوں نے مجھے فاسٹ بولر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ٹیم کے پلان پر عملدرآمد یقینی بناؤ، اپنے ذہن میں کبھی منفی سوچ نہیں لاؤ، ہمیشہ مثبت رہواور اپنی لائن اور لینتھ پر توجہ مرکوز رکھو، ملک سے باہر ہونے پر میرا ان سے فون پر رابطہ رہتا ہے، وہ میرے پہلے کوچ ہیں۔کرکٹ میں اپنی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے شاہین نے بتایا کہ 2015 میں ٹینس بال سے کھیلتا تھا، اسی برس انڈر16کے ٹرائلز دیے اور خوش قسمتی سے پاکستان کیلیے کھیل گیا، وہ مقابلے بھی آسٹریلیا میں تھے، یہ میرے لیے شاندار آغاز رہا، جہاں ہارڈ بال سے مجھے پہلا سیزن ایشیا سے باہر کھیلنے کا موقع ملا، یہ پروفیشنل کرکٹ میں ابھی میرا تیسرا برس ہے۔شاہین نے کے آر ایل کیلیے فرسٹ کلاس ڈیبیو پر 39 رنز پر 8 وکٹ کی ریکارڈ پرفارمنس پیش کی، انھوں نے یہ کارنامہ قائداعظم ٹرافی میں راولپنڈی سے میچ میں انجام دیا، پیسر نے مزید بتایا کہ انڈر16 کے زمانے میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سابق اسپنر مشتاق احمد نے بھی میری صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

ان کے ہمراہ کام کرنا شاندار رہا۔پیسر نے سابق پیسر وسیم اکرم اور وقار یونس کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وسیم بھائی سے میری ابھی حال ہی میں آسٹریلیا میں ملاقات ہوئی، انھوں نے مجھے چند بہت اچھی ٹپس دیں اور بتایا کہ جب پلان اے کام نہ کرے تو کس طرح بی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…