پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

فخر زمان انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ نہ کھیل سکے

datetime 9  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلسن (آئی این پی)نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو میچ کے آغاز سے قبل ہی اس وقت دھچکا لگا جب وہ انجری کا شکار فخر زمان کی خدمات سے محروم ہوگئی۔نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے میچ سے قبل فخر زمان کی انجری کا انکشاف ہوا جس کے سبب وہ قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کر سکے۔قومی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ وب سنگھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران فیلڈنگ

کرتے ہوئے فخر کی سیدھی ران میں انجری ہو گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے میچ سے قبل فخر کی انجری کا معائنہ کیا اور 100فیصد فٹ نہ ہونے پر انہیں آرام کا مشورہ دیا جس کے سبب وہ دوسرا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے۔فخر کی جگہ دوسرے ون ڈے میچ میں امام الحق کو قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا لیکن وہ صرف دو رنز ہی بنا سکے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور توقع ہے کہ وہ فٹ ہو کر تیسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…