نیلسن(آئی این پی)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسن علی اور شاداب خان نے بیٹنگ میں دھوم مچادی۔فاسٹ بالر حسن علی نے دوسرے ون ڈے میں چھکوں کا نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا ۔نیلسن میں پاکستان کا ٹاپ اورمڈل آرڈر فلاپ ہوا توشاداب خان اورحسن علی نے ٹیم کو مشکل سے نکالا،7 وکٹیں گرنے کے بعد حسن علی کریز پر آئے اور کیوی بولرز کی جم کر دھلائی کردیا،ایک 2نہیں ، 4چھکیرسید کئے،
تیس گیندوں پر کرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکورکی۔دوسری جانب شاداب خان نے بھی ماہر بلے باز کی طرح ذمہ دارانہ بیٹنگ کی،وکٹ پر ڈٹے رہے اور رنزبناتے رہے،شاداب نے 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52رنز کی اننگز کھیلی۔یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب 7ویں اور 8ویں نمبر کے بیٹسمینوں نے ففٹیاں بنائیں۔دوسری جانب فاسٹ بالر حسن علی نے دوسرے ون ڈے میں چھکوں کا نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا ۔ انہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف آٹھویں نمبرپر کھیلتے ہوئے آخری تین نمبروں پرکھیلنے والے بلے بازوں میں سب سے زیادہ چار چھکے لگانے والے پاکستانی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا،اس سے قبل کوئی بھی پاکستانی ٹیل اینڈر کیویز کے خلاف ایک اننگزمیں تین سے زائد چھکے نہیں لگاسکاتھا۔