ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو اغوا کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

datetime 8  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو اغوا کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص گزشتہ کئی روز سے سچن ٹنڈولکر کی ممبئی کی رہائش گاہ پر فون کال کر کے ان کی صاحبزادی سارہ سے بدتمیزی کرتا اور انہیں اغوا کرنے کی دھمکی بھی دیتا۔معاملے کا ممبئی پولیس کمشنر کو علم ہونے پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے بعد دیب کمار میتی نامی شخص کو مغربی بنگال

سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے سارہ کو تقریباً 20 مرتبہ کال کی اور اغوا کی دھمکی بھی دی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے مزید تحقیقات کے لئے ممبئی بھیجا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 32 سالہ ملزم دیب کمار پیشے کے اعتبار سے رنگ ساز ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور وہ بظاہر ذہنی مریض معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی رہائشگاہ کا نمبر حاصل کرنے کے حوالے سے ابھی ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…