کیپ ٹاؤن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیپ ٹاؤن میں شدید خشک سالی کے سبب جنوبی افریقہ میں موجود بھارتی ٹیم بھی متاثر ہوئی اور دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی غسل کیلئے دو منٹس سے زائد وقت نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپ ٹاؤن سٹی کونسل نے خشک سالی کے باعث ایک دن میں ایک شخص کیلئے 87 لیٹر پانی کی منظوری دی ہے اور یہاں پر مقیم شہریوں اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو غسل کیلئے دو منٹس
سے زائد وقت نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔اس پابندی کا مقصد پانی کے ضیاں کو روکنا ہے اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر 10 ہزار رینڈز جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف باؤنسی وکٹ بھی تیار نہیں کر سکے تاہم جنوبی افریقن قائد کا کہنا ہے کہ وکٹ ان کی خواہش کے عین مطابق ہے۔ یہاں پر مقیم شہریوں اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو غسل کیلئے دو منٹس سے زائد وقت نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔