منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پی سی بی کو آئی سی سی سے ملنے والے 6 ارب روپے کا حساب دینا چاہیے، جاوید میاں داد

datetime 5  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(سی پی پی) سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے بورڈ کو بھارت کے پیچھے نہ بھاگنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیسے کی وجہ سے برتری حاصل ہے لیکن ہمیں اس کے آگے بھکاری بننے سے گریز کرنا چاہیے،پی سی بی کو آئی سی سی سے ملنے والے 6 ارب روپے کا حساب دینا چاہیے۔جاوید میانداد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو بھارت سے کھیلنے کے لیے بے چینی اور واویلا مچانے کی ضرورت

نہیں، اسے بھول جائیں، کرکٹ کھیلنے کے لیے دنیا میں دیگر ممالک بھی موجود ہیں، بھارت کے بغیر بھی کرکٹ ممکن ہے، اگر معاہدے میں رقم کی ادائیگی کا ذکر موجود ہے تو پھر کوشش کرنا چاہیے ورنہ تگ ودو فضول ہے۔سابق کپتان نے پی سی بی کا نام لیے بغیر کہا کہ بھوکے نہ بنیں، پیسے کے بغیر مر نہیں جائیں گے، ہمارے زمانے میں بورڈ کا خزانہ خالی ہوا کرتا تھا، آج آئی سی سی کی جانب سے بورڈ کو 6ارب روپے کی خطیر رقم ملتی ہے، یہ کہاں چلی جاتی ہے حساب رکھنا بھی ضروری ہوچکا۔ایک سوال پرجاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کو پیسے کی وجہ سے برتری حاصل ہے لیکن ہمیں اس کے آگے بھکاری بننے سے گریز کرنا چاہیے۔ بورڈ اپنے اخراجات میں کمی لائے، بھاری مشاہرے پر ملازمین اورکرکٹ ٹیم کے لیے بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے غیر ملکی اسٹاف کی قطعی ضرورت نہیں، انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کر بہتر بنایا جائے ، ریجنل کرکٹ کے ذمہ داران اپنا کردار ادا کریں، ریجن کرکٹ کو بہتر کیا جائے، ایک سازش کے تحت پاکستان میں اداروں کی ٹیموں کو تباہ کیا گیا۔سابق کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وکٹیں ہمیشہ مشکل رہی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بھی اتار چڑھا آتا رہتا ہے، ہمارے کھلاڑی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، اس کیلیے ان کو ہر قسم کے دبا سے آزاد ہوکرذمہ داری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…