بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ٹیسٹ رینکنگ: گھر سے باہر نکلتے ہی بھارت کی ٹاپ پوزیشن دا ؤپر لگ گئی

datetime 4  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سی پی پی) گھر سے باہر نکلتے ہی بھارت کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن دا پر لگ گئی جبکہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکا پہلا میچ (آج) جمعہ سے شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق جمعے سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ کی سیریزمیں اگرجنوبی افریقی ٹیم کلین سوئپ کرے تو پھر دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 118 ہوجائیں گے، البتہ پروٹیزاعشاریائی پوائنٹس کی برتری

سے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلیں گے۔کسی بھی مارجن سے سیریزمیں کامیابی بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار رکھے گی۔ ادھر آسٹریلیا پہلے ہی ایشز سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل کرکے رینکنگ میں خود کو تیسری پوزیشن کا اہل ثابت کرچکا ہے۔ انگلینڈ کو اپنی موجودہ چوتھی پوزیشن مستحکم کرنے کیلیے لازمی طور پر سڈنی ٹیسٹ جیتنا ہوگا، شکست کی صورت میں وہ پانچویں نمبر پرچلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم بدستور ساتویں نمبرپرموجود ہے۔جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ جنوبی افریقہ پر ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ، چھ ایک روزہ اور تین ٹی 20 کرکٹ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعہ سے 9 جنوری تک نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 جنوری تک سپر سپورٹ پارک سینچورین جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جنوری تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ یکم فروری کو ڈربن، دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹاؤن، چوتھا میچ 10 فروری کو جوہانسبرگ، پانچواں میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 فروری کو جوہانسبرگ، دوسرا میچ 21 فروری کو سینچورین اور تیسرا 24 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…