منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی ٹاپ ٹوئنٹی20 پوزیشن خطرے میں پڑگئی

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانٹ مانگنوئی(سی پی پی) پاکستان کی ٹاپ ٹوئنٹی 20 پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔پاکستان کی مختصر ترین فارمیٹ میں ٹاپ پوزیشن نیا سال شروع ہوتے ہی آندھیوں کی زد میں آگئی ہے، گزشتہ رات تک گرین شرٹس 124 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود تھے تاہم تیسرے اور آخری ٹوئنٹی 20 میں اگر کیویز ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلیں تو پھروہ اس طرز میں نمبر ون ٹیم بن جائیں گے،

یوں پاکستان کو دوسرے نمبر پر جانا پڑے گا۔ادھر کیریبیئن ٹیم ناکامیوں سے بھرپور اس ٹور کا خاتمہ فتح پر کرنے کیلیے پرامید ہے۔ اسے تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست ہوچکی، پہلا ٹوئنٹی 20 بھی ویسٹ انڈین ٹیم ہار گئی تھی جبکہ دوسرے میں بارش نے لاج رکھی، اگر یہ تیسرا میچ بھی مہمان ٹیم نے

گنوا دیا تو 1999-00 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ خالی ہاتھ نیوزی لینڈ سے واپس جائے گی۔دوسری جانب کیویزکامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کیلیے پراعتماد ہیں۔ ابتدائی 2میچز میں آرام پانے والے ٹرینٹ بولٹ کی واپسی ہوگی،ان کیلیے ڈگ بریسویل کو جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…