پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ کا فاتحانہ آغاز

datetime 3  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلسن(این ایل آئی)پاکستان نے نیوزی لینڈ الیون کو پریکٹس میچ میں 120 رنز سے شکست دے دی۔نیلسن میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم 47.1 اوورز میں 221 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین

کی راہ دکھائی جب کہ فہیم اشرف نے 2، محمد عامر، حسن علی، فخر زمان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ الیون کی جانب سے مچل ڈیوڈسن 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں جیک بوائل اور بین بیکروفٹ 20،20، بھارت پوپلی 16 اور نیوزی لینڈ الیون کی قیادت کرنے والے فریسر کولسن 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز اظہر علی اور فخرزمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں داغیں، اظہر علی 104 اور فخر زمان نے 106 رنز بنائے اور آؤٹ نہ ہوئے، دونوں بلے بازوں نے 206 رنز کی شراکت قائم کی تو فخر زمان نے بابراعظم کو بیٹنگ کا موقع دیا اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔فخر زمان نے 84 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے، اسی طرح اظہر علی بھی 105 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم 6، محمد حفیظ 5، شعیب ملک ایک، کپتان سرفراز احمد 21، شاداب خان 24، فہیم اشرف 17 اور حسن علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد عامر 5 اور رومان رئیس بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے انیکت پاریک نے سب سے زیادہ 3، مارک کریگ نے 2، جے ڈی بیکر اور ایم ڈی رائے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…