منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

علی ظفر ہی پی ایس ایل3کا ٹائٹل سونگ گائیں گے

datetime 2  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا گانا اس بار بھی پاکستان کے معروف اور باصلاحیت سپراسٹارعلی ظفر کی آواز میں ریکارڈ کیا جائے گا۔پی ایس ایل کے پہلے دو گانے گا کر علی ظفر عوام کا دل تو جیت ہی چکے ہیں لیکن اب تیسری بار پھر ایک نئے گیت کے ساتھ وہ میدان میں واپس آرہے ہیں۔علی ظفرکرکٹ اور موسیقی دونوں کو بے حد پسند کرتے ہیں اور تب ہی انہوں نے پچھلے دو سالوں میں

ہونے والے پی ایس ایل کے گانے بھی گائے ہیں اور اب تیسری بار بھی یہ فرائض وہ ہی سر انجام دیں گے۔پی ایس ایل پہلا گانا اب کھیل کے دیکھاکے عنوان پر مبنی تھا جبکہ دوسرے گانے کا ٹائٹل اب کھیل جمے گا تھا۔ ان گانوں کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہوئی اور صرف یوٹیوب پر 60 لاکھ لوگ ان گانوں کو سن چکے ہیں۔علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عوام کے دل جن دو چیزوں سے دھڑکتے ہیں

ان میں موسیقی اور کرکٹ شامل ہے۔ اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ یہ دو چیزیں میری زندگی کا حصہ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت پر جوش ہیں کہ تیسری بار بھی پی ایس ایل کاگانا لکھ رہے ہیں اور گائیں گے بھی۔ اس سے پہلے والے گانوں نے تباہی مچا دی تھی اور اس لیے اب کی بار گانا لکھنے میں تھوری مشکل پیش آرہی ہے۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ پچھلے سال پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہونے کی عوام کو اتنی خوشی تھی کہ ہر گاڑی، گلی، گھر سے پی ایس ایل کے گانے کی آوازیں آرہی ہوتی تھیں۔ پاکستان میں پی ایس ایل ہونے کا خواب پورا ہوگیا اس بات کی بے حد خوشی ہے اور آئندہ آنے والے سالوں میں اسے اور آگے لے کے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…