ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم اپنی حکومت سے اجازت کی منتظر

datetime 1  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) بھارتی وزارت خارجہ نے تاحال پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے لیے بھارتی بلائنڈ کر کٹ ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا۔ورلڈ کپ7 سے21 جنوری 2018 تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت شروع ہوگا، ادھر بھارتی وزارت خارجہ نے تاحال پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ

کے لیے بھارتی بلائنڈ کر کٹ ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان کے لیے بھارتی بلائنڈ کر کٹ ٹیم نے 8 نومبر کو این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا تاہم تاحال بھارتی بلائنڈ ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیے گئے، انھوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے35 رکنی بھارتی وفد کے ویزے کے حصول کیلیے متعلقہ دستاویزات وزارت داخلہ کو جمع کرائی ہیں، امید ہے کہ ایک دو روز میں انھیں ویزے مل جائیں گے۔یاد رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ7 سے 21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائیگا۔ 7جنوری کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں بیک وقت ایونٹ کی افتتاحی تقاریب ہوں گی، عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں 7 ممالک کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں میزبان پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش، آسٹریلیا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش اپنے اپنے افتتاحی میچز پاکستان میں کھیلیں گے جبکہ آسٹریلیا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گی۔پانچویں بلائنڈ ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، کیمپ میں ورلڈ کپ کیلیے منتخب شدہ 18 کھلاڑی کپتان نثار علی، نائب کپتان عامر سمیت (بی ون کیٹیگری) میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز،

ریاست خان، محمد آصف، (بی ٹو کیٹیگری) میں بدر منیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، ذیشان عباسی جبکہ (بی تھری کیٹیگری) میں محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثنا اللہ مروت، اسرار حسین، محمد راشد کوچ عبدالرزاق بیٹنگ کوچ مسعود جان اور ٹرینز طاہر محمود بٹ سے بھر پور ٹریننگ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…