کیپ ٹان(این این اائی)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ وارم اپ کا کوئی فائدہ نہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ جس وکٹ پر ہم لوگوں نے پریکٹس کی ہے ٗ یہ اس پچ کا 15 فیصد بھی نہیں جس پر ہم نے پہلا ٹیسٹ کھیلنا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ دو روزہ وارم اپ میچ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں جہاں پر ہمارے پلیئرز جائیں اور تیزی سے ففٹیز اسکور کریں ٗ اس کے بجائے ہم خود کو ایک ٹیسٹ زون میں رکھتے ہوئے
ٹریننگ کررہے ہیں، اس کے ساتھ ہمیں اپنی من پسند وکٹ تیار کروانے کی سہولت بھی میسر ہے۔ویرات کوہلی نے کہاکہ اگر آپ کوئی دوروزہ میچ کھیل رہے ہیں تو دن کے مختلف اوقات میں وکٹ کو تبدیل نہیں کرسکتے تاہم ہمیں پوری آزادی ہے کہ ہم پچ پر پانی کا چھڑکا کرائیں ٗ اس پر رولر پھروائیں، ہم نے ایسا ہی کیا ہے، کلب کا پریکٹس سیشن ایسی کنڈیشنز میں ہوگا جوکہ ہم چاہتے ہیں، ان تیاریوں کا ہمیں ٹیسٹ میں فائدہ ہوگا۔