منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مشہور و معروف فاسٹ باؤلر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2017 |

میلبورن(سی پی پی) انگلش کوچ ٹریور بیلس نے میلبورن ٹیسٹ کے موقع پر پیسر جیمز اینڈرسن پر بال ٹیمپرنگ کے آسٹریلوی الزامات پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریور بیلس نے جیمز اینڈرسن پر لگنے والے بال ٹیمپرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل میچز میں اوور کے اختتام پر عمومی طور پر گیند دیگر فیلڈرز کے ہاتھوں میں جاتی ہے جو اس کی چمک کو ماند کرنے کیلیے اسے

ٹرازر پر رگڑتے ہیں۔واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ میچ کے چوتھے دن گذشتہ دن ٹی وی فوٹیج میں جیمز اینڈرسن کو ناخن سے گیند کھرچتے ہوئے دکھایاگیا تھا، یہ واقعہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے اوائل میں چینل نائن کی کمنٹری ٹیم نے ہائی لائٹ کیا تھا، جس کے بعد اسے مقامی میڈیا میں زور وشور سے اچھالاگیا، بعدازاں اسے کرکٹ آسٹریلیا کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ڈال دیاگیا۔میچ کی کوریج میں بطور کمنٹیٹر شامل شین وارن نے کہا کہ مجھے پورا یقین نہیں کہ وہاں گیند کو ناخن سے کھرچنے کی اجازت تھی، ان کے ساتھی کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے کہا کہ یہ خاصا دلچسپ ہے۔ آپ اپنے ناخنوں کو گیند میں نہیں ڈال سکتے، ایسا نہیں ہوسکتا، ایک اور سابق آسٹریلوی کپتان مائیک ہسی نے اس معاملے پر کہا کہ اس معاملے پر اینڈرسن سے وضاحت طلب کی جانی چاہیے، میچ ریفری رنجن مدوگالے کو ضرور ان سے باز پرس کرنی چاہیے تاہم بعدازاں آئی سی سی ترجمان نے واضح کردیا کہ اس معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لیا جائیگا۔دوسری جانب انگلش ٹیم منیجمنٹ نے اس معاملے کی ابتدائی رپورٹس کو سنجیدگی سے لیا، انھوں نے کچھ ہیڈلائن سے بال ٹیمپرنگ جیسے الفاظ کو ہٹانے کا کہا، جس پر فاکس اسپورٹس نے اپنی ابتدائی رپورٹ پر ان سے معذرت کرلی۔اس تمام صورتحال پر انگلش کوچ ٹریور بیلس نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اینڈرسن اپنے ناخن سے گیند کے چمکدار حصے پر کام کررہا تھا، لہذا اس پر گیند کی ساخت تبدیل

کرنے کا الزام درست نہیں تھا، میں نے بارش پر کھیل روکے جانے پر امپائرز سے جاکر بات کی تھی اور ان سے معلوم کیاتھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ گیند کو صاف کررہا تھا اور ایسا کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس میں انھیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، انھوں نے کہا کہ ہم نے یہاں پر چند دن اچھے گزارے ہیں اور میڈیا کو بھی سنسنی خیزی پھیلانے

سے گریز کرنا چاہیے، ہمیں معلوم ہے یہاں پر 11 افراد کا مقابلہ 24 ملین افراد سے ہے تاہم میں اس معاملے پر صرف مسکرا ہی سکتا ہوں۔بیلس نے مزید کہا کہ دونوں ٹیمیں گیند کو سوئنگ کرنے کیلیے ایک سائیڈ رف جبکہ دوسری اسمتھ اور خشک رکھتی ہیں، ایسا دنیا بھر میں ہوتا ہے، بعد ازاں امپائرز نے بھی اس معاملے پر کوئی رپورٹ نہیں دی اور معاملے کو رفع کردیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…