منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 8جنوری کو لاہور میں آمنے سامنے ،تیاریاں شروع

datetime 29  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں 8 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل(پی بی سی سی) کے مطابق آئندہ ماہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پانچویں بلائنڈ ورلڈ کپ 8 سے 21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مختلف گراؤنڈز پر کھیلا جائے گا

جس میں 6 ٹیمیں میزبان پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ایونٹ کا افتتاحی میچ 8 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اسی روز لاہور جمخانہ باغ جناح گراؤنڈ پر دوسرا میچ بنگلہ دیش اور نیپا کے درمیان کھیلا جائے گا، 9 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ بنگلہ دیش سے گوجرانوالہ سٹیڈیم میں کھیلے گی، اسی روز دوسرا میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت اور نیپال کے درمیان گوجرانوالہ جبکہ تیسرا میچ متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے اوول کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 10 جنوری کو دو میچ کھیلے جائیں گے، پاکستانی ٹیم تیسرے میچ میں جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، 11 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، 12 جنوری کو عجمان گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، اسی روز ایم سی سی عجمان گراؤنڈ پر دوسرا میچ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، 13 جنوری کو بھی دو میچز کھیلے جائیں گے جن میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 14 جنوری کو پاکستانی ٹیم اپنا پانچواں میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا، 15 جنوری کو

بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا، سری لنکا کا مقابلہ نیپال سے ہو گا، 16 جنوری کو آرام کا دن ہو گا، ایونٹ کے سیمی فائنلز 17 اور 18 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 21 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…