منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویرات کوہلی نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی سب سے مشہور شخصیت کا اعزاز پا لیا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی سب سے مشہور شخصیت کا اعزاز پا لیا۔بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز کوہلی نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنے اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برانڈ کی ترجیحات اور صارفین کی مانگ انہوں نے کنگ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے کرکٹ کے میدانوں میں اپنی کارکردگی، انڈورسمنٹ فیس اور بڑھتی شہرت کے ساتھ ساتھ رواں سال اب تک 144 ملین ڈالر کی کمائی بھی کی جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے۔اس طرح انہوں نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

جن کی کمائی 106 ملین ڈالر ہے جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔ فہرست میں دیپکا پڈوکون 93ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے، اکشے کمار 47 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھے جبکہ رنویر سنگھ 42ملین ڈالرز کما کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ابتدائی 15 شخصیات کی فہرست میں نوجوان بالی وڈ اسٹار ورون دھاون اور بھارتی بیڈمنٹن اسٹار پی سی سندھو کے ناموں کا اضافہ ہوا ہے جہاں یہ دونوں شخصیات بالترتیب 10ویں

اور 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔رینکنگ چھاپنے والے ادارے کے مالک ورون گپتا نے کہا کہ جب سے ہم نے رینکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے ٗاس وقت سے اب تک یہ پہلا موقع ہے کہ شاہ رخ خان پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے ہیں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اپنی شاندار کارکردگی اور کرشماتی شخصیت کی بدولت برانڈز کی پہلی ترجیح بن گئے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…