آکلینڈ(این این آئی)نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے فٹنس مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بقیہ میچز اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملنے پاؤں کی انجری میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے کالی آندھی کے خلاف پہلا ون ڈے بھی نہیں کھیل سکے تھے۔فاسٹ باؤلر کو ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز کے بعد شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں ٗملنے کی جگہ فاسٹ باؤلر ستھ رانس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایڈم ملنے کے علاوہ کیویز کو کالی آندھی کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز میں کپتان کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی کیونکہ دونوں کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔