جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلین آل راؤنڈر ایلس پیری نے آئی سی سی کا ویمنز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)آسٹریلین آل راؤنڈر ایلس پیری نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ویمنز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا جبکہ ایمی سیٹرتھویٹ ون ڈے اور بیتھ مونی ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائیں۔رواں برس جنوری میں سابق انگلش کپتان ریکائل فلنٹ کے انتقال کے بعد

آئی سی سی نے سالانہ ایوارڈ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ 14 ماہ کے دوران عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایلس پیری کو آئی سی سی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ٗانہوں نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 905 رنز بنائے اور 22 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے نیوزی لینڈ کی ایمی سیٹرتھویٹ اور بھارت کی ہرمن پریت کور کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔نیوزی لینڈ کی ایمی سیٹرتھویٹ ون ڈے اور آسٹریلیا کی بیتھ مونی ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز کی حقدار ٹھہریں۔ایلس پیری نے اپنے بیان میں کہا کہ ریکائل فلنٹ ایوارڈ جیتنا میرے لیے باعث فخر لمحہ ہے اور میں مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ایوارڈز جیتنے کی کوشش کروں گی۔اس کے ساتھ ساتھ ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر آئی سی سی نے سال کی بہترین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ویمنز ٹیموں کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کی کوئی بھی کھلاڑی دونوں ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکی۔آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں انگلینڈ کی ہیتھرنائٹ کو ون ڈے اور ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا جبکہ بھارتی اسپنر اکتا بشت واحد کھلاڑی ہیں جو دونوں ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ویمنز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں کپتان ہیتھرنائٹ، ٹامی بیوماؤنٹ، میگ لیننگ، متھالی راج، ایمی سیٹرتھویٹ، علیزے پیری، سیرا ٹیلر، ڈین وان نائیکرک،

مریزن کیپ، اکتا بشت اور ایلکس ہارٹلے شامل ہیں۔سال کی بہترین ویمنز ٹی ٹونٹی ٹیم کپتان سٹیفنی ٹیلر، بیتھ مونی، ڈینی وائٹ، ہرمنپریت کوہر، سوفی ڈیوائن، دیندرا ڈوٹن، ہیلے ولیمز، میگن سکٹ، آماندا جیڈ ویلنگٹن، لی تاہو ہو اور اکشتا بشت پر مشتمل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…