جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کوہلی کا شاہ رخ خان کو بڑا جھٹکا، ایسا کام ہو گیاکہ جو شاید کسی بھارتی کیا پاکستانی نے بھی سوچا تک نہ ہو گا

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ویرات کوہلی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی سب سے مشہور شخصیت بن گئے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے اٹلی میں شادی کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، پہلے ان کی شادی سے متعلق مختلف افواہیں زیرگردش کرتی رہیں تاہم شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد جہاں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا وہی کچھ انتہاپسندوں کو ان کی اٹلی میں شادی کرنا بالکل پسند نہ آیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے

مطابق ویرات کوہلی جہاں کرکٹ کے میدان میں اپنی کارکردگی، بڑھتی شہرت، فیس میں اضافے اور اب شادی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہے وہیں انہوں نے رواں سال اب تک 144 ملین ڈالر کی کمائی بھی کی جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے اور یوں انہوں نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی کمائی 106 ملین ڈالر ہے جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…