اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

ٹی 10 لیگ سے دیگر فارمیٹس کو کوئی خطرہ نہیں،ہرطرز کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، یونس خان

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) پاکستان سابق مایہ نازٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ ٹی10 لیگ سے کرکٹ کے دیگر فارمیٹس کو کوئی خطرہ نہیں ،ہر طرز کی اپنی اہمیت ہے، ون ڈے کرکٹ آئی تو ٹیسٹ کرکٹ کے خطرے میں پڑ جانے کی باتیں ہوتی رہیں، ٹی ٹوئنٹی آیا تو کہا جاتا رہا کہ

ون ڈے کرکٹ متاثر ہوگی۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کاکہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ آئی تو ٹیسٹ کرکٹ کے خطرے میں پڑ جانے کی باتیں ہوتی رہیں، ٹی ٹوئنٹی آیا تو کہا جاتا رہا کہ ون ڈے کرکٹ متاثر ہوگی لیکن ایسا نہ ہوا، آج بھی ایشزسیریز کے ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں40 ہزار تک شائقین آرہے ہیں۔طویل فارمیٹ کے پاک بھارت مقابلے ہوں تو رونقیں لگ جائیں گی۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ کھیل میں جدت کے عمل کو کوئی نہیں روک سکتا لیکن دیکھنا ہوگا کہ کون سا کھلاڑی کس فارمیٹ کیلیے موزوں ہے۔ ہر کرکٹر ٹی 10لیگ کیلیے موزوں نہیں،اسی طرح سب کا مزاج ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا بھی نہیں ہوتا۔یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے حالیہ دورے میں نیوزی لینڈ کو اسی کی سرزمین پر ہرانے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔ کھلاڑیوں ذہنی اعتبار سے مضبوطی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس فارم کو کیویز کے دیس میں بھی جاری رکھنا ہو گا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر مختصر فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے حالیہ ریکارڈز پر نظر ڈالی جائے تو نیوزی لینڈ کو ان کی سر زمین پر شکست دینا کوئی ناممکن بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کنڈیشنز کافی مشکل ہوں گی اور اپنے گرانڈز پر میزبان ٹیم بھی خطرناک ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ اور مڈل آرڈر بیٹسمینوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ

کرنا ہو گا کیونکہ میزبان ٹیم جارحانہ انداز میں کھیلتی ہے اور اس کیخلاف رنز کا بڑا مجموعہ حاصل کرنا ہو گا۔ یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد اچھی کپتانی کر رہے ہیں جو اسی انداز سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے تو مستقبل میں مزید کامیابیاں ان کے قدم چومیں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…