ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

شاداب خان کا بگ بیش ڈیبیو پر عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ‘2شکار

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین(سی پی پی )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے بگ بیش لیگ کیریئر کا عمدہ طریقے سے ا?غاز کیا۔ برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان کی ٹیم نے میلبور ن سٹارز کو جیت کے لیے 207رنز کا ہدف دیا۔ جب شاداب خان کوباؤلنگ کرنے کا موقع ملا تو میلبور ن سٹار ز کی ٹیم 2وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار تھی تاہم ان کے سٹار بلے باز گلین میکسویل کریز پر موجود تھے ،میکسویل نے شاداب کے پہلے

؎ہی اوور میں چھکا جڑ کر اپنے عزائم واضح کردیئے تاہم 19سالہ نوجوان لیگ سپنر بالکل نہ گھبرائے اور اسی اوور میں جارح مزاج بلے باز کو پوویلین واپس بھیج کر بگ بیش لیگ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔اس کے بعد انہوں نے اپنے اگلے اوور میں برطانوی بلے باز لیوک رائٹ کو شاندار گگلی کی جسے وہ نہ سمجھ پائے اور بولڈ ہوگئے ، شااب نے اپنے مقررہ4اوورزمیں41رنز کے عوض 2شکا ر کیے اور ان کی ٹیم نے 15رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…