منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ویرات کوہلی کیساتھ میرا موازنہ درست نہیں ہے ،بابر اعظم

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ ان کاویرات کوہلی کیساتھ موازنہ درست نہیں کوہلی دنیا کے عظیم بلے باز ہیں ۔قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے اپنے ایک انٹرویو میں بابر اعظم کا موازنہ ویرات کوہلی کیساتھ کیا تھا ۔ اس حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ مکی آرتھر نے یہ بات میرے اور ویرات کوہلی کے اسٹیٹکس کے حوالے سے کہی ہو لیکن ویرات ایک

عظیم بلے باز ہیں اور ان سے میرا موازنہ درست نہیں ۔کرک انفو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ ابراہام ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل بلے باز ہوں کیونکہ انہوں نے ابتدا سے ہی جنوبی افریقی بیٹسمین کی بیٹنگ کو بہت گہرائی کے ساتھ دیکھا اور وہ ان کی طرح کھیلنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔بابر اعظم کے مطابق ان کی

کوشش ہوتی ہے کہ ابراہام ڈی ویلیئرز جیسے شاٹس کھیل سکیں اور نیٹ پریکٹس کے دوران بھی وہ ان شاٹس کی نقل کرتے ہیں جو ڈی ویلیئرز نے کسی میچ کے دوران کھیلے ہوتے ہیں۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیلنے سے پرہیز کرتے ہوئے ابراہام ڈی ویلیئرز کے علاوہ ہاشم آملا اور ویرات کوہلی کو بھی ذہن میں رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…