منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

جنید خان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے آئوٹ،عامر یامین کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان

datetime 20  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کو اہم دورے سے قبل بڑا دھچکہ لگا ہے اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان پاں میں ہلکا ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاوں کی اسکین رپورٹ منگل کو پی سی بی کو ملی جس میں جنید خان کو 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے اور جنید خان کی جگہ آل رائونڈر عامر یامین پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی

کے میڈیکل پینل کو جنید خان کی فٹنس رپورٹ منگل کو مل گئی ۔ جس میں انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ جنید خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے پاس لاہور کی قومی اکیڈمی میں زیر علاج ہیں ۔ جنید خان بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید خان کی جگہ عامر یامین کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کوچ مکی آرتھر کے مشورے سے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کے پائوں میں بننے والے فنگس کی تکلیف میں افاقہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…