جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کا انکار،ایشیا کپ کیلئے بنگلادیش میزبان بننے کا مضبوط امیدوار بن گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بنگلادیش مضبوط امیدوار بن گیا۔باہمی مقابلوں سے گریز کرنے والا بی سی سی آئی پاکستان کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے بھی دستبردار ہونے کا ارادہ کرکے دبئی میں اے سی سی اجلاس میں شرکت کیلیے آیا، بھارتی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا اور انعقاد ستمبر میں ہی ہوگا، البتہ وزارت داخلہ اور

خارجہ کی منظوری کے بغیر کسی ایسے ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ نہیں کرسکتے جس میں پاکستان شریک ہو،اس صورتحال میں بنگلادیش مقابلے کرانے کیلیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ ایڈیشن سمیت کئی انٹرنیشنل مقابلوں کے کامیابی سے انعقاد کی وجہ سے اس کا کیس کافی مضبوط نظر آتا ہے۔دوسری

طرف اے سی سی ایشین گیمز میں کرکٹ مقابلوں کے سلسلے میں انڈونیشیا کی درخواستیں منظور کرنے کو تیار ہے،انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کیلیے معاونت بھی فراہم کی جائے گی،ایشین اولمپک کونسل پاکستان،بھارت،سری لنکا اوربنگلادیش جیسی فل ممبر ٹیموں کو پوری قوت کے ساتھ ایکشن میں دیکھنے کی خواہاں ہے،مگر ستمبر کے پہلے ہفتے میں بھارتی ٹیم انگلینڈ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…