اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈوپلیسی ان فٹ، زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

datetime 19  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(آئی این پی)جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی زمبابوے کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے، وہ کندھے کی تکلیف کا شکار ہیں۔ڈوپلیسی 24 اکتوبر کو بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ 6ہفتوںکے لیے کرکٹ میدانوں سے دور ہو گئے ، تاہم 33 سالہ کرکٹر کچھ عرصے سے کندھے کی تکلیف کا بھی شکارتھے ،

جس کا آپریشن بھی ہوا مگر پھر بھی وہ جنوبی افریقی ٹی 20 میں حصہ نہیں لے سکے ۔امید کی جارہی تھی کہ ڈوپلیسی زمبابوے ، بھارت اور آسٹریلیا کے جنوبی افریقی دورے میں شامل ہو نگے،۔ ان دوروں میں کل 8 ٹیسٹ میچز ،6ون ڈے اور 3 ٹی20 کھیلے جا ئیںگے ۔جنوبی افریقی کرکٹ میڈیکل کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر شعیب منجرا

نے تصدیق کی ہے کہ ڈوپلیسی کو صحت یاب ہونے میں متوقع وقت سے زیادہ لگے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ڈوپلیسی زمبابوے کیخلاف میچ میں شامل ہو ں، اس کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا ،جب زمبابوے کیخلاف 4وزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا اور اگر وہ نہیں کھیل پائے تو قیادت کی ذمہ داری ابراہم ڈیویلیئرز کے سپرد کی جا ئے گی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…