جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری،پاکستانی ٹیم نے پوزیشن بہتر کرلی

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ویرات کوہلی بیٹنگ، حسن علی بولنگ اور محمد حفیظ کی ٹاپ آل راؤنڈر پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،

جبکہ بھارت 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب 114,144 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ 111 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پاکستان ٹیم 99 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 876 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے اور بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے بھارتی بلے باز روہت شرما نے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔بولروں کی رینکنگ میں پاکستان کے حسن علی 759 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے عمران طاہر 743 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے جیسپرٹ بھمبرا 729 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ کی پوزیشن برقرار ہے اور وہ 352 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن 345 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کے انجیلو میتھیوز 321 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…