جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کو اچانک یہ کیا ہوگیا،شعیب ملک بھی شدید پریشان،حتمی فیصلہ ڈاکٹروں پر چھوڑ دیا گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (اے این این )بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ثانیہ مرزا نے کولکتا میں ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر بتایا کہ ہوسکتا ہے انہیں گھٹنے کی تکلیف سے نجات کے لئے سرجری کرانا پڑے اور وہ کئی ماہ تک ٹینس کورٹ سے باہر رہیں گی، لیکن وہ

راجر فیڈرر کی طرح کم بیک کریں گی۔ٹینس اسٹار نے کہا ہے کہ انہیں چلنے پھرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن کھیلنے کے دوران مختلف ڈائریکشنز لیتے وقت گھٹنے میں شدیدتکلیف محسوس ہوتی ہے۔ثانیہ مرزا کا مزید کہا ہے کہ ڈاکٹر نے انہیں چندماہ آرام کرنے کا مشورہ دیاتھا،لیکن دوماہ گزرنے کے بعد تکلیف کم نہیں ہوئی، اب ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ سرجری کرانی ہے یا انجکشنزلگوانے ہیں۔ا نہوں نے کہا ہے کہ 15سال بعد چند ماہ کے لئے کورٹ سے باہر رہنا کوئی بڑی بات نہیں،راجر فیڈرر بھی 6ماہ تک ٹینس سے باہر رہے اس کے بعد انہوں نے حیرت انگیز طور پر کم بیک کیا اور اب تک کوئی میچ نہیں ہارے، امید ہے میرے ساتھ بھی ایسا ہو۔واضح رہے کہ 2016 میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی سے آسٹریلین اوپن وومنز ٹائٹل جیتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…