جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

کھلاڑی گرائونڈ سے بکی کو فکسنگ سے متعلق کس طرح اشاروں کی زبان میں پیغام دیتے ہیں، ایسا انکشاف کہ جان کر آپ ٹی وی پر میچ دیکھتے ہوئےبا آسانی بتا سکتے ہیں کہ کونسا کھلاڑی آج بکا ہوا ہے

datetime 16  دسمبر‬‮  2017 |

لندن(این این آئی) ایشز اسکینڈل میں بے نقاب ہونے والے بکیز نے فکسنگ کیلئے استعمال کیے جانے والے اشاروں کی پوری کہانی بیان کردی۔بکی کے بہروپ میں آنے والے برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کے رپورٹر سے ملاقات میں سوبرز جوبن نے بتایا کہ میچ کا کوئی سیشن، اوور، رن ریٹ،وکٹ یا نتیجہ فکسڈ کرنے کیلئے مخصوص رنگ کی گھڑی کھلاڑی کو دی جاتی ہے،مثال کے طور پر اگر شرٹ

سرخ ہے تو گھڑی بھی اسی رنگ کی پہنا دی جائے گی۔ اس کا مطلب ہوگا کہ کھلاڑی فکس کیا جانے والا کام ضرور کرے گا۔سوبرز نے بتایا کہ آئی پی ایل میں 5پلیئرز پوری آستینوں والی شرٹ پہنیں گے،اس صورت میں بکی کو میدان فکسنگ کا اشارہ دینے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی، پوری آستینوں والے بولرز مخصوص مرحلے، مثال کے طور پر 6، 10،15اور 20ویں اوور میں بولنگ کریں تو اس کا مطلب ہوگا کہ وہ بکی کے ساتھ طے شدہ فارمولے پر عمل درآمد کیلئے تیار ہیں، ایک وائیڈ بال، باؤنسر یا گیند پھینکنے سے قبل اچانک رک جانا بھی بولر کا سگنل ہوتا ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ کیلئے تیار ہے۔سوبرز نے بتایا کہ کئی بولرز میدان سے دیے جانے والے اشارے طے کرنے میں جھجک کا شکار ہوتے ہیں،وہ طے کرلیتے ہیں کہ میں اوور کی پہلی گیند وائیڈ یا باؤنسر کردوں گا، چند ایک یہ حربہ بھی بتاتے ہیں کہ میں وکٹ کیپر کو کہہ دوں گا کہ وہ تھوڑا آگے آئے یا کپتان سے کہہ کر فیلڈ پوزیشن تبدیل کراؤں گا۔سوبرز نے اخبار کے رپورٹر کو مزید تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹسمین اپنے گلوز تبدیل کرنے یا ہیلمٹ اتارکر دوبارہ پہننے یا کبھی بولر کو گیند پھینکنے سے روک کر بکی کو اشارہ دے دیتے ہیں کہ میرے آؤٹ ہونے کا وقت آگیا یا میں پورے اوور میں رن نہیں بناؤں گا یا اتنی ڈاٹ گیندیں کھیلوں گا۔یاد رہے کہ آئی پی ایل اسکینڈل میں سزا بھگتنے اور

تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے بولر سری سانتھ کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے نشاندہی کی تھی کہ اوور میں رنز فکسڈکرنے کا بکی کو اشارہ دیتے ہوئے پیسر نے ہاتھ ہلانے کے بعد کلائی میں گھڑی گھمائی اور ایک موقع پر جیب میں تولیہ بھی رکھا ٗاس فکسنگ کے عوض انھوں نے 50ہزار روپے وصول کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…