لندن (این این آئی)انگلش اوپنر ایلسٹر کک کے 150ٹیسٹ مکمل ہوگئے ٗ سنگ میل عبورکرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے آٹھویں کرکٹربن گئے۔میچ شروع ہونے سے قبل انہیں انگلش بورڈ کی جانب سے خصوصی سووینئر پیش کیا گیا تاہم وہ اس اہم موقع کو یادگار نہ بناسکے اور صرف سات رنز پر آئوٹ ہوگئے۔اپنی مختصر اننگ کے دوران انہوں نے منفرد سنگ میل عبور کیا ٗاعداد وشمار کے مطابق لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین اب تک مجموعی پر
کریز پر 35 ہزار منٹ گذار چکے ہیں ٗیہ مکمل 24 دن کا عرصہ بنتا ہے۔الیسٹر کک کی بیٹنگ فارم تشویش ناک ہے تاہم انہیں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اور سنچریز بنانے کا اعزاز حاصل ہے ٗوہ اب تک 31 سنچریاں اور 55 ففٹیزبناکر 11698 رنز کا مجموعہ ترتیب دے چکے ہیں تاہم موجودہ سیریز کی پانچ اننگز میں وہ صرف 69 رنز ہی بناسکے ہیں۔