اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی شادی سے متعلق خبریں تو گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گردش کر رہی تھیں، تاہم گزشتہ روز دونوں کی شادی ہو گئی، اپنی شادی سے متعلق خوشخبری دینے کے لیے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا کا سہارا لیا، اور دونوں نے ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو پھولوں کی مالہا پہنانے کی تصاویر شیئر کیں۔
دونوں نے ٹوئٹر ایک ہی جملے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت کے ساتھ رہیں گے اور ہمیں یہ خبر سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج کے خوش نصیب دن میں ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئے۔جوڑے نے اپنی شادی کے لیے نیک خواہشات پر دوستوں، مداحوں اور اہل خانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ، اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھی اپنے ٹویٹ میں دونوں کو شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے اس ٹویٹ کے جواب میں ویرات کوہلی اور انوشکا نے انہیں دلچسپ جواب دیا، شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ویرات وانوشکا کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں کی خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں، جس کے جواب میں ویرات انوشکا نے بھی دوستی کا حق اداکرتے ہوئے شاہد آفریدی کا شکریہ اداکیا۔ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا شکریہ شاہد بھائی ، اس کے علاوہ انوشکا شرما نے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ انوشکا شرما نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ثانیہ مرزاکا بھی بذریعہ ٹوئٹ شکریہ اداکیا۔
Congratulations @imVkohli @AnushkaSharma on your wedding. May God Bless you two and give you happiness and a rewarding married life.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 11, 2017