اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، افتتاحی میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 8جنوری 2018کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے جاری شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ روایتی
حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین 8جنوری 2018کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔بلا ئنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا انعقاد پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور عجمان میں کھیلے جائیں گےجبکہ دونوں سیمی فائنلز 17اور 18جنوری کو عجمان میں ہونگے جبکہ فائنل 21جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔