جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

محمد حفیظ بولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے انگلینڈ چلے گئے

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمدحفیظ بولنگ ایکشن کی اصلاح انگلینڈروانہ ہوگئے۔انگلینڈ میںبائیومکینک ایکسپرٹ پال ہورین اور بولنگ کوچ کارل کرو ایکشن میں خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد درستگی کیلئے مشورے دینگے،

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھی معاونت کرینگے، محمد حفیظ 17دسمبر کو وطن واپس آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف یواے ای میں ون ڈے سیریز کے دوران دوبارہ رپورٹ ہونے پر حفیظ آل رانڈر کا اسٹیٹس کھوبیٹھے تاہم کیریئر میں 3بار پابندی کا شکار ہونے والے محمد حفیظ ایک بار پھر کلیئرنس پانے کی کوشش میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب انگلینڈ روانہ ہوگئے۔

بائیومکینک ایکسپرٹ پال ہورین اور بولنگ کوچ کارل کرو ایکشن میں خامیوں کا جائزہ لینے کے بعد درستگی کیلیے مشورے دینگے، قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھی معاونت کرینگے، محمد حفیظ 17دسمبر کو وطن واپسی کیلیے اڑان بھریں گے کب لپ علی ضیا،سجاد اکبر، سلیم جعفر اور علیم ڈار پر مشتمل پی سی بی کی

ایکشن ریویو کمیٹی کے ساتھ اظہر محمود نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایکشن کی اصلاح کیلیے مجوزہ پروگرام پر عمل درآمد کرائیں گے۔خیال رہے کہ فوری طور پر اس ضمن میں کوئی بڑی پیش رفت ہونے کا امکان نہیں کیونکہ محمد حفیظ کی وطن واپسی پر دورئہ نیوزی لینڈ کیلیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ اور مختصر کیمپ شروع ہوجائیگا جب کہ سینئر بیٹسمین کو ڈراپ کرکے این سی اے میں بولنگ ایکشن کی درستگی کیلیے سرگرم رکھنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…