منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

کانپور (آئی این پی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر تے ہوئے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں ۔

ویرات کوہلی نے سال 2017میں اب تک 1460رنز بنائے ہیں کو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے بطور کپتان سب سے زیادہ اسکور ہیں ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے پاس تھا جنہوں نے 2007میں بطور کپتان 1424رنز بنائے تھے لیکن اب یہ ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے ۔ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈنیوزی لینڈ

کیخلاف کانپور میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں اپنے نام کیا۔ ویرات کوہلی نے اس میچ میں113رنز کی شانداراننگز کھیلی ۔ یہ بھارتی کپتان کی اس سیریز میں دوسری سینچری تھی ۔ ویرات کوہلی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے اس سیریز کے تین میچوں میں 263رنز بنائے ۔بھارتی ٹیم نے اس میچ میں 6رنز سے فتح حاصل کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…