اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آئی ایس آئی کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میچ آرگنائز کرانے پر پاک فو ج، آئی ایس آئی، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہو ں، سرفراز احمد نے کہا کہ اپنے گھر میں کرکٹ کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہے اور یہ بہت اہمیت بھی رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے ملک میں کھیلنے پر داد بھی زیادہ حاصل ہوتی ہے۔ سرفراز احمد نے بات چیت
کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمارے کھلاڑی کھیل رہے ہیں، اس وجہ سے ان کے مداحوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نیا لڑکا آتا ہے ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اسے پورا اعتماد دیا جائے تاکہ وہ اپنی کارکردگی پر توجہ دے سکے۔ سرفراز احمد نے عمر امین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ عمر امین نے اچھی پرفارمنس دی اس کے علاوہ فہیم اشرف نے بھی جس طرح آتے ہی لگا تار دو گیندوں پر چھکے لگائے،یہ بھی قابل تعریف ہے۔ سرفراز احمد نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔