تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا زبردست اختتام، سری لنکن مہمان کھلاڑیوں نے دل جیت لیے

29  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں تیسرا میچ جیت کر وائٹ واش کر دیا، پاکستان نے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے، پاکستان نے سری لنکا کو36 رنز سے شکست دے دی، تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، فخر زمان اور عمر امین نے پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کے 57 مجموعی سکور پر فخر زمان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،

فخر زمان 31 رنز بناکر مناویرا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، عمر امین پاکستان کے مجموعی سکور 91 پر 45 رنز بنا کر اسورو اڈانا کی گیند پر پریرا کو کیچ تھما کر واپس چلے گئے، بابر اعظم اور شعیب ملک نے سکور کو آگے بڑھایا، شعیب ملک پاکستان کے مجموعی سکور 166 پر سنجایا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں شاندار 51 رنز بنائے، شعیب ملک نے 51 سکور 24 گیندوں پر بنائے اور اس میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل ہیں، اس کے بعد بابراعظم اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو 20 اوورز میں 180 تک پہنچا دیا، بابراعظم 34 اور فہیم اشرف 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پاکستان نے جیتنے کے لیے 181 رنز کا ٹارگٹ دیا، سری لنکا کی جانب سے مناویرا، اسورو اڈونا اور سنجایا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جب سری لنکا کی ٹیم نے 181 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ان کے اوپنر بلے باز مناویرا ایک سکور بنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہو گئے، ان کے بعد سمارا وکراما بیٹنگ کرنے کے لیے آئے مگر وہ بھی سری لنکا کے مجموعی سکور 15 پر 4 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد اوپنر دنوشکا گوناتھلاکو محمد حفیظ نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر دیا، انہوں نے 9 رنز بنائے،

سری لنکا کی چوتھی وکٹ 57 کے مجموعی سکور پر گری جب مہیلا اڈواتے فہیم اشرف کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے انہوں نے 11 رنز بنائے، سری لنکا کے بلے باز دوسان شناکا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے مگر سری لنکا کے مجموعی سکور 96 پر وہ بھی فہیم اشرف کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ تھما کر پویلین واپس چلے گئے، ان کے بعد ڈی سلوا 21 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ سری لنکا کی ساتویں وکٹ مجموعی سکور 114 پر گری جب پریرا 10 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر شاداب خان کو کیچ دے بیٹھے۔

سری لنکا کے آٹھویں کھلاڑی 142 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے ، سچیت پتھراناکو محمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ نے کیچ آؤٹ کیا انہوں نے 14 رنز بنائے تھے، سری لنکا کے 9 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پرسانا تھے جو محمد عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 144 سکور بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے اس طرح پاکستان نے یہ میچ 36 رنز سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں،

احمد شہزاد کی جگہ عمرامین اور عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا جبکہ سری لنکن ٹیم دنوشکا گوناتھلاکا، دلشان مناویرا، سدیرا سماراوکراما، سیکوگے پرسنا، کپتان تھسارا پریرا، دوسان شناکا، اسورو اڈانا، مہیلا اڈواتے، سچیت پتھرانا، چتورنگا ڈی سلوا، ویکوم سنجایا پر مشتمل تھی۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف نے دو اور عماد وسیم، محمد حفیظ اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔ شعیب ملک کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…