اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیزیز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے تیز ترین 101 رنز بنا ڈالے، جب جنوبی افریقہ کی 78 کے مجموعی سکور پر تیسری وکٹ گری تو ڈیوڈ ملر کھیلنے کے لیے آئے، ڈیوڈ ملر نے
بنگلہ دیش کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنی سنچری کے دوران 9 چھکے اور 7 چوکے لگائے، ڈیوڈ ملر نے 36 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح جنوبی افریقہ کے بیٹسمین ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔