پی ایس ایل فائنل،ورلڈ الیون اور سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان سے بھی بڑی خوشخبری اگلے سال کون سا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا!نجم سیٹھی کا شاندار اعلان

29  اکتوبر‬‮  2017

لاہور(آن لائن،آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آج سری لنکا کی پاکستان آمد صرف اور صرف قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے،آئندہ سال اپریل میں ایمرجنگ ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کریگا، عنقریب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئیگی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ آنے والے دنوں میں انشاء اللہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی

اور امید ہے کہ 2020ء تک کرکٹ کھیلنے والا ہر ملک پاکستان کا دورہ کریگا گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانوں کی خوشیوں میں مزید اضافہ کرینگے چیئرمین بورڈ نے کہاکہ ہمارے ملک میں وی آئی پی کلچر ہے اور ہرکوئی پروٹوکول چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھ پر وی آئی پی ٹکٹوں کیلئے بہت دباؤتھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوااور جب میں نے ان ٹکٹوں کی فراہمی سے انکار کیا تو اکثر لوگ ناراض ہوگئے انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت میں ہونے والی آمدنی کو سٹیڈیم کی بہتری پرہی خرچ کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورے کے موقع پر بھی مشکلات تھیں، نامور کرکٹرز کے بغیر ایونٹ پھیکا رہتا لیکن ہم نے مسائل پر قابو پایاسری لنکن کرکٹ بورڈ کو اعتماد لینے کا موقع کولمبو میں اے سی سی اجلاس کے دوران ملا،آئی لینڈرز کی آمد کے بعد مزید راستے کھلتے جائیں گے اور عنقریب باقی ملکوں کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی اور ہم ثابت کریں گے کہ ہم پرامن ملک ہیں ۔آئندہ سال اپریل میں ایمرجنگ ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کریگا، جس میں پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،سری لنکا اور افغانستان کے علاوہ ایک کوالیفائنگ ٹیم شامل ہوگی ۔

امید ہے بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا اس سے پہلے علی الصبح سری لنکن ٹیم کے کپتان تشارا پریرا نے پاکستان آمد کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے۔ عوام کی جانب سے شاندار استقبال پر بہت خوشی ہوئی ہے۔واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے پاکستان آنے والے سری لنکن کپتان تشارا پریرا نے علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پر کہا کہ اتنی جلد دوبارہ

پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے۔ عوام کی جانب سے شانداراستقبال پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج شام 6 بجے شروع ہوگا۔ 8 سال قبل سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوئے تھے۔اب اسی ٹیم کے آنے سے بند دروازے کھلنے کی امید ہے۔

اس موقع پر سری لنکا کیخلاف لاہور میں ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے قومی کھلاڑی بھی پرجوش ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کھلاڑیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور سری لنکا کا لاہور آنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔احمد شہزاد نے ٹوئٹر پرلکھا پاکستان آنے کیلئے سری لنکا کا شکریہ، اپنے گراؤنڈ پر کھیلنے کیلئے اچھا محسوس کررہا ہوں۔ لاہور لاہورہے۔جبکہ عماد وسیم نے لکھاپاکستان آنے کیلئے سری لنکا کے مشکور ہیں،

اپنے کرائوڈ کے سامنے کھیلنے کیلئے انتظار نہیں ہورہا ہے۔فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لکھا کہ سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے انتظار نہیں ہورہا۔ دونوں ٹیموں کو پاکستانی اسٹائل میں سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں۔آل رانڈر محمد حفیظ نے سری لنکن بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ اچھے لوگ اوردوستوں کا گرم جوشی سے استقبال کرنے کیلئے پاکستان ہمیشہ تیار ہے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد

نے سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پرشکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ لاہور پہنچنے پر دونوں ٹیمیں خوش ہیں۔ سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا نے شاندار استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپسی کے بعد ہوٹل پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے پر پوری قوم خوش ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نےپاکستان آنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سرفراز کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے پر دونوں ٹیمیں خوش ہیں۔ شائقین دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا نے شاندار استقبال پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ دوبارہ پاکستان آکر خوشی محسوس کررہے ہیں۔دریں اثناء پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور ائیرپورٹ سے دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹیحصار میں ہوٹل پہنچا یا گیا ۔

سری لنکن اور پاکستان ٹیم لاہور ایئرپورٹ پر پہنچیں۔ ایئرپورٹ پر دونوں ٹیموں کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے سخت سیکیورٹی حصار میں کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پنچایا گیا ایلیٹ فورس اور پولیس کے جوان ایئرپورٹ سے لے کر ہوٹل تک روٹ پر موجود تھے۔ ہوٹل پہنچتے ہی کھلاڑیوں کا پرتباک استقبال کیا گیا جبکہ ہوٹل کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی کر دی گئی ہےکسی بھی غیر متعلقہ

افراد کا ہوٹل میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔دو ہزار نو میں دہشت گردوں کے حملے کے وقت بس میں موجود گروسنہا اور ہشان تلکارتنے بھی سری لنکن ٹیم کے ہمراہ لاہورپہنچے جبکہ گولیوں سے زخمی ہونے والے امپائراحسن رضا نے ٹی ٹوئنٹی میچ سپروائز کیا۔تفصیلات کے مطابق مارچ دوہزارنومیں لاہور میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن دہشت گردوں نے سری لنکا ٹیم کی بس پرحملہ کیا تھا۔جس میں سری لنکن ٹیم

کے کھلاڑیوں اورامپائرزسمیت کئی افرادزخمی ہوئے تھے۔ سری لنکن ٹیم میں شامل اسانکاگروسنہا اب ٹیم کے منیجر اورہشان تلکارتنے بیٹنگ کوچ ہیں۔ دونوں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں۔ دونوں کی موجودگی پی سی بی کے لئے انتہائی خوشگوار امر ہے۔ اس سے دیگرٹیموں کومثبت پیغام اورپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔

اس وقت قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میں احسن رضا ریزورامپائر تھے۔ وہ گولیوں سے زخمی ہونے کے بعد کئی روززندگی اورموت کے کشمکش میں مبتلا رہے۔ احسن رضا آج کے تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ کوسپروائز کریں گے۔ان کاکہنا ہے کہ نو سال بعد سری لنکن ٹیم کا کسی خوف کے بغیر پاکستان آنا دنیا کے لئے مثبت پیغام ہے۔ مہمان ٹیم کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی

بحالی کیجانب اہم قدم ثابت ہوگی۔ دہشت گردی سے متاثرہ لاہور میں ہی سری لنکن ٹیم کے میچ میں امپائرنگ کا موقع ملنا ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی آمد پاکستانی عوام اور میرے لئے مسرت کا باعث ہے‘ سری لنکن ٹیم کی آمد سے عالمی کرکٹ کی بحالی راہ ہموار ہوگی‘ بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو پاکستانی عوام بالخصوص زندہ دلان لاہور خوش امدید کہتے ہیں سری لنکن ٹیم کی آمد پاکستانی عوام اور میرے لئے مسرت کا باعث ہے۔ زندہ دلان لاہور نے مہمان ٹیم کا استقبال کرکے شاندار روایت قائم کی ہے۔ سری لنکن ٹیم کی آمد سے عالمی کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی اور پاکستانی عوام کے چہروں پر خوشیاں لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے بین الاقوامی ٹیموں کی آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔ پنجاب حکومت نے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائے ہیں شائقین کرکٹ آج کھیل سے بھرپور محظوظ ہونگے۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…